علی مصطفیٰ ڈار کے ہرجانہ کیس میں بابر اعوان عمران خان کے وکیل مقرر

بابر اعوان 27 جون کو اسلام آباد می ماتحت عدالت میں عمران خان کے وکیلکی حیثیت سے پیش ہوں گے


Numainda Express June 19, 2016
بابر اعوان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں معاملے پر قانونی مشاورت کی فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار کی طرف سے دائر 5 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان کو وکیل مقرر کردیا۔

بابر اعوان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں معاملے پر قانونی مشاورت کی گئی۔ بعدازاں بابر اعوان نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ہے جس پر ضلعی عدالت کے جج خرم علی خان نے 27جون کی تاریخ دیتے ہوئے ان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست کہا گیا ہے کہ عمران خان نےپانامہ لیکس کے معاملے پر پریس کانفرنس میں ان پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کے بے بنیاد الزامات لگائے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 5 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں