بھارتی وزیراعظم مودی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
بھارتی صدر ماہانہ ایک لاکھ 60 ہزار، وزیراعظم مودی ڈیڑھ لاکھ جبکہ کیجریوال 3 لاکھ 60 ہزار تنخواہ وصول کرتے ہیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم نریندری مودی اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کو اکٹھے بیٹھے دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر کے نیچے تینوں کی ماہانہ تنخواہیں درج کی گئی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ آخر ان تینوں کی اصل ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی صدر ماہانہ ایک لاکھ 60 ہزار، وزیراعظم مودی ڈیڑھ لاکھ جبکہ کیجریوال 3 لاکھ 60 ہزار تنخواہ وصول کرتے ہیں، اس تصویر کو دیکھ کر یہ سوال اٹھتا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کا عہدہ وزیراعلیٰ سے بڑا ہوتا ہے تو ایسا کیوں ہے کہ ان کی تنخواہیں کم اور کیجریوال کی زیادہ ہے؟
دراصل اس تصویر کا مقصد مذکورہ دونوں شخصیات کو دیانتدار اور وزیراعلیٰ کیجریوال کو بدیانت اور کرپٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مکھرجی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ہے جبکہ دیگر اخراجات، صدارتی رہائش گاہ کی مرمت اور دیگر کاموں کیلیے انھیں سالانہ22 کروڑ روپے جاری کیے جاتے ہیں، مودی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار، مہنگائی الاؤنس3 ہزار، ڈیلی الاؤنس 2 ہزار جبکہ کونسٹیٹونسی فنڈ 45 ہزار روپے ماہانہ ہے، اگر اس کو ٹوٹل کیا جائے تو نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 58 ہزار روپے بنتی ہے،
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی بنیادی تنخواہ 20 ہزار، کونسٹیٹونسی فنڈ 18ہزار، مہنگائی الاؤنس4 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس ایک ہزار روپے ہے، یوں ان کی ماہانہ تنخواہ 72ہزار روپے بنتی ہے۔