نواب ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی

زخمیوں میں مکان مالک اور مزدور بھی شامل ہیں جب کہ بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 19, 2016
زخمیوں میں مکان مالک اور مزدور بھی شامل ہیں جب کہ بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: نواب ٹاؤن كے علاقے میں زیر تعمیر گھر كی چھت گرنے سے بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عباس نگر میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مالک مکان رفاقت اور اس کے 6 سالہ بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 2 مزدور بھی شامل ہیں۔

حادثے کےبعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں چاروں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں