گوجرانوالہ میں 5 سالہ بچے کی زیر تعمیر مکان سے تشدد زدہ لاش برآمد

لاش کینٹ کے علاقے میں واقع گاؤں کوٹلی صابو کے زیر تعمیر گھر سے برآمد ہوئی جسے پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

لاش کینٹ کے علاقے میں واقع گاؤں کوٹلی صابو کے زیر تعمیر گھر سے برآمد ہوئی۔ فوٹو؛ فائل

تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع گاؤں کے زیر تعمیرمکان سے 5 سالہ بچے کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع گاؤں کوٹلی صابو سے زیر تعمیر مکان سے بچے کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین نے بتایا کہ بچہ شام کے اوقات میں گھر سے باہر نکلا تو رات گئے تک گھر نہیں پہنچا جس پر بچے کی تلاش شروع کی گئی تو قریبی گاؤں میں زیر تعمیر مکان سے اس کی لاش ملی جو پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے کی عمر 5 سال ہے جب کہ پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story