بیلجئم میں گرفتار 3 افراد پر دہشت گردی کے الزام میں فردِ جرم عائد

تینوں افراد کو گزشتہ روز دارالحکومت برسلز اور نواحی علاقوں سے چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا


ویب ڈیسک June 19, 2016
بیلجئیم کے حکام نے گزشتہ دنوں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا فوٹو: فائل

بیلجئم میں گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے 12 میں سے 3 افراد پر دہشت گردی کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیلجئم کے دارالحکومت برسلز اور اطراف کے نواحی علاقوں میں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی ایک جامع کارروائی کے دوران 12 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ان مشتبہ افراد کو جمعے کے روز مرکزی برسلز میں فین زون کے قریب مشکوک سرگرمیوں میں ملوث دیکھا گیا تھا جہاں ہفتے کے دوران بیلجیئم اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان یورو کپ 2016 کا میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جانا تھا۔

بیلجئم کے وفاقی استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن تحقیقات کی روشنی میں کئے گئے تھے تاہم ان چھاپوں کے دوران کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز آلات برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ حراست میں لیے جانے والوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شک ہے اور یہ اس حوالے سے پہلے سے ہی زیر تفتیش 40 افراد میں شامل ہیں۔

واضح رہےکہ 22 مارچ کو برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پرہونے والے بم حملوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ روز بیلجئم کے حکام نے گزشتہ دنوں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |