وفاقی وزرا پرہیلی کاپٹرزاورسرکاری گاڑیوں میں آزاد کشمیرمیں داخلے پرپابندی

وفاقی وزراء کا سرکاری گاڑیوں اورہیلی کاپٹرزپرآنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر


ویب ڈیسک June 19, 2016
وفاقی وزراء کا سرکاری گاڑیوں پر آناضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرنے وادی میں وفاقی وزرا کے ہیلی کاپٹرز اورسرکاری گاڑیوں میں آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرنے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزرا کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں سرکاری گاڑیوں اورہیلی کاپٹرزپروادی میں داخلے سے روک دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرنے تمام کمشنرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپٹی کمشنرزکسی سرکاری عہدیدارکو انتخابی عمل مکمل ہونے تک پروٹوکول نہ دیں، وفاقی وزراء کا سرکاری گاڑیوں اورہیلی کاپٹرزپرآنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ آزادکشمیرکے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 700 سے زائد امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس کے بعد 22 جون کو اعتراضات پر اپیلیں دائر کی جائیں گی، جن پر 23 اور24 جون کو سماعت ہوگی۔ اعتراضات پر فیصلہ 25 اور 26 جون کو کردیا جائے گا جبکہ 28 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر کے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |