پولیس اہلکار کا مصافحہ نہ کرنے پرفرانسیسی صدر کو سبکی کا سامنا

پولیس اہلکار نے محکمہ پولیس کو ہتھیاروں کی قلت کے باعث اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جسے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک June 19, 2016
پولیس اہلکار نے محکمہ پولیس کو ہتھیاروں کی قلت کے باعث اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جسے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔ فوٹو:فائل

فرانسیسی صدر فرانسس اولاند کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک تقریب کے دوران پولیس اہلکار نے ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

چاقووں کے واروں سے ہلاک کردیئے جانے والے 42 سالہ پولیس اہلکار اور اس کی ساتھی خاتون اہلکار کے قتل پر تعزیتی تقریب کا انعقاد پیرس میں ہوا جس کے دوران فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے پولیس اہلکار سے مصافحہ کرنے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو اہلکار نے ان سے ہاتھ ملانے سے صاف انکار کردیا جس پر انہیں شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مصافحہ کیا اور اس حوالے سے کوئی تبصرہ بھی نہیں کیا۔ فرانسیسی صدر کے بعد تقریب میں شریک فرانسیسی وزیراعظم والس شرکا سے مصافحہ کرتے ہوئے اسی پولیس اہلکار کے پاس پہنچے تو انہیں بھی اسی قسم کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی میڈیا پر ویڈیو نشر ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اس ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے جب کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر اور وزیراعظم سے مصافحہ سے انکار کرنے والے اہلکار نے محکمہ پولیس کو ہتھیاروں کی قلت کے باعث اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جسے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو پیرس کے شمال مغربی علاقے مینگنن ول میں 42 سالہ اہلکار جین بیپٹیٹ سیلوینگ اور 36 سالہ خاتون اہلکار جیسیکا شنیڈر کو چاقووں کے وار کرکےقتل کردیا گیا تھا جس کے ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |