بلاول بھٹو کا فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد آصف علی زرداری کو خراج تحسین

آصف زرداری نے11 سال جیل کاٹی اوراپنی شریک حیات کو کھویا لیکن ہارنہیں مانی، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک June 19, 2016
آصف علی زرداری نے ہارنہیں مانی اورہمیں جمہوری پاکستان دیا، بلاول کا ٹوئٹ:فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کو فادرز ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے والد اورشریک چئیرمین آصف علی زرداری کو فادرزڈے کے عالمی دن پرمبارک باد پیش کی۔



بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی زندگی کے 11 سال جیل میں گزارے اوراس دوران تشدد برداشت کیا اوراپنی شریک حیات کو بھی کھویا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی اورہمیں جمہوری پاکستان دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |