انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 16 اضلاع میں ہزاروں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، امدادی کارروائیاں جاری
انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے جاوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے، سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں پوروریجو کے علاقے میں ہوئی جہاں 26 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، 7 افراد کوبومن اور 6 بنجارنیگارا کے اضلاع میں ہلاک ہوئے۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ جاوا میں درجنوں مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جب کہ صوبے کے 16 اضلاع میں دو روز سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی جن میں پولیس اور فوج کے علاوہ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی حصہ لے رہی ہے، اس کے علاوہ سیلابی ریلے میں لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔