یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے


ویب ڈیسک June 19, 2016
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں  ایک روپے 70 پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی ہے فوٹو: فائل

FAISALABAD: یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں