ترک افواج کی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر فائرنگ11 شامی مہاجرین ہلاک
شام سے ترکی داخل ہونے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کی خبروں میں صداقت نہیں،ترک فوجی حکام
سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران ترک افواج کی فائرنگ سے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے(رائٹرز) کے مطابق ترکی کی سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران ترک افواج کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ شام میں کام کرنےوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ رات کے وقت شام کی شمال مغربی سرحد سے مہاجرین ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ترک افواج نے ان پر فائرنگ کردی۔
دوسری جانب ترک فوجی حکام نے فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کے مارے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت 7 سے 8 افراد نے سرحد عبور کرنے کی کوشش تاہم انہیں خبردار کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی۔