بھارت میں کپاس کی پیداوار 29 فیصد کم ہوگئی

18 نومبر تک پیداوار 2 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار گانٹھ رہی، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا

18 نومبر تک پیداوار 2 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار گانٹھ رہی، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا فوٹو: فائل

بھارت میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوارکے حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ بھارت اپنی صنعتوں اور برآمدی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت جاری کاٹن ایکسپورٹ پالیسی پر نظرثانی کرے۔


کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 18 نومبر 2012 تک مجموعی طور پر2 کروڑ26 لاکھ60 ہزار گانٹھ روئی کی پیدوار ہوئی جوگزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد کم ہے۔ کاٹن سیکٹر کے باخبرذرائع کے مطابق کپاس کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں ہوئی۔

ان ریاستوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ 41 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ریاستوں میں پیداوار گرنے کی وجہ کپاس کی بوائی کے موسم میں طویل خشک سالی اور کپاس کے زیرکاشت رقبے میں کمی ہے۔
Load Next Story