مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے007 فیصد کمی

22 نومبر کو ختم ہفتے میں ٹماٹر، پٹرول، انڈے، دودھ، دہی، آلو، گھی سمیت 15 اشیا مہنگی۔


Khususi Reporter November 23, 2012
پیاز، لہسن، ڈیزل، کیلے، مٹی کے تیل، چکن، چینی، دالوں، سرخ مرچ، آٹے وگڑ کی قیمتوں میں کمی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.07 فیصد کمی ہوئی، اس دوران 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،14 کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا کے نرخ میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 22 نومبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کا اشاریہ (ایس پی آئی) کی سطح 187.26 نوٹ کی گئی جو 15 نومبر2012 کو 187.40 اور ایک سال قبل 24نومبر کو175.87تھی، اس طرح ایک ہفتے میں ایس پی آئی بیسڈ انفلیشن0.07فیصدکم مگر ایک سال میں 6.48 فیصد بڑھ گئی، اس دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں0.07فیصد، 8 ہزار1سے 12 ہزار روپے کمانے والوں کیلیے0.12 فیصد، 12 ہزار1روپے سے 18 ہزار روپے آمدنی والوں کیلیے 0.11فیصد، 18 ہزار1روپے سے 35ہزار روپے والے انکم گروپ کیلیے 0.07 فیصد اور 35 ہزار سے زائد ماہانہ آمدن والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 22 نومبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، پٹرول، انڈے،لان، تازہ دودھ، دہی، آلو، سگریٹ، ایل پی جی، مٹن، ویجیٹیبل گھی کھلا، باسمتی ٹوٹا چاول، گندم، ویجیٹیبل گھی ٹن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ پیاز، لہسن، ڈیزل، کیلے، مٹی کا تیل، چکن، چینی، دال مونگ، سرخ مرچ پسی ہوئی، دال ماش، دال مسور، دال چنا، آٹے اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں