امریکا میں بہادر ماں نے بچے کو شیر کے جبڑوں سے چھڑالیا

خاتون نے شیر کے جبڑے سے اپنے بچے کو کھینچ کر باہر نکالا، پولیس


ویب ڈیسک June 19, 2016
خاتون نے شیر کے جبڑے سے اپنے بچے کو کھینچ کر باہر نکالا، پولیس فوٹو : فائل

امریکی ریاست کولوراڈو میں شیر نے بچے پر حملہ کردیا تاہم ماں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شیر کے منہ سے 5 سالہ بچے کو چھڑالیا۔

ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کی اولاد سے محبت کی مثال کہیں نہیں ملتی اور یہی وہ محبت ہے جس کی وجہ سے ماں اپنے بچے کی جان بچانے کے لیے بڑے سے بڑے خطروں کو جھیل جاتی ہے لیکن اپنی اولاد پر آنچ بھی نہیں آنے دیتی اور ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست کولوراڈو میں جہاں 5 سالہ بچہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھا کھیل رہا تھا کہ اچانک بچے نے چیخنا شروع کردیا جس پر کچن میں کام میں مصروف ماں بھاگتی ہوئی باہر آئی تو دیکھا کہ شیرکے منہ میں اس کے بچے کا سر تھا جس پر اس کی مامتا تڑپ اٹھی اور اس نے شیر کے جبڑے میں ہاتھ ڈال کر بچے کو چھڑا لیا ۔

پولیس کے مطابق خاتون اور بچے کی گردن، چہرے پر زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے بعد محکمہ جنگلی حیات کے ساتھ مل کر کارروائی کے دوران شیر کو ماردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں