بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

ہلا ک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


ویب ڈیسک June 20, 2016
دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز اور ممنوعہ مواد سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز اور ممنوعہ مواد سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں