ن لیگ کی حکومت نے ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں میاں صاحب کا بھی علاج ہوجاتا عمران خان

نوازشریف اورخواجہ آصف کچھ بھی کہہ لیں وہ شوکت خانم کونقصان نہیں پہنچاسکتے،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 20, 2016
پاناماپیپرز کے انکشافات میں ہمارا کیا قصور ہے، عمران خان ۔فوٹو :پی ٹی آئی

عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں میاں صاحب کا بھی علاج ہوجاتا۔

اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کےلیے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورخواجہ آصف کچھ بھی کہہ لیں وہ شوکت خانم کونقصان نہیں پہنچاسکتے، پاناماپیپرز کے انکشافات میں ہمارا کیا قصور ہے لہذا آپ اپنی صفائی دیں شوکت خانم اسپتال پرحملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے لیکن اگرآپ کو زیادہ فکر ہے تو حکومت آپ کی ہے تحقیقات کرالیں۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) کے سربراہ کو چیک اپ کرانے کے لیے باہر جانا پڑتا ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دوراقتدار میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا جہاں میاں صاحب کا علاج بھی ہوجاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال دنیا کا واحداسپتال ہے جو 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے جب کہ 20 سال میں 22 ارب روپے مریضوں کے علاج پر خرچ کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |