آئی جی سندھ کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کا نوٹس

انسداد جرائم اقدامات میں عدم کارکردگی اورغفلت کے مرتکب ایس ایچ اوزکا اہم ذمے داریوں پررہنے کا جواز نہیں بنتا،آئی جی


ویب ڈیسک June 20, 2016
انسداد جرائم اقدامات میں عدم کارکردگی اورغفلت کے مرتکب ایس ایچ اوزکا اہم ذمے داریوں پررہنے کا جواز نہیں بنتا،آئی جی سندھ فوٹو:فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ جانے کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز سے متعلقہ اضلاع اور تھانوں کی کارکردگی کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لیں ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ انسداد جرائم اقدامات میں عدم کارکردگی اور غفلت کے مرتکب ایس ایچ اوز کا اہم ذمے داریوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ، انہوں نے تمام سپروائزری افسران سے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپروائی یا کوتاہی ہرگز ناقابل برداشت ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی رپورٹ ان کے خلاف نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائی کی بھی وجہ بن سکتی ہے ، آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ کراچی پولیس رینج میں گزشتہ دو سالوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور بعد ازاں گرفتاری سے متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ملزمان کی فہرستیں جلد سے جلد ترتیب دے کر ارسال کی جائیں ۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک ایمرجنسی پلان کے تحت تمام پولیس رینج باہمی روابط اور معلومات کی شیئرنگ نظام کو ٹھوس بناتے ہوئے مجموعی جرائم سمیت مفرور اشتہاری اور مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزمان کے خلاف پولیس ایکشن کو ہر سطح پر موثر اور کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر انٹیلی جینس اداروں و ایجنسیوں سے مستحکم رابطوں جیسے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |