ملک میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے ثنا میر
اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے کٹھن راہوں سے گزرنا پڑا ہے، قومی ون ڈے کپتان
انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ملک بھر سے شائقین کی جانب سے گرم جوشی کے ساتھ حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویمن کرکٹرز کے حوصلے بلندکرنے کی شرح قابل قدر ہے، نامساعد حالت، مختلف حالات اور مشکلات کے ادوار سے گزرکرعالمی ویمن کرکٹ میں نمایاں مقام بنانے والی پاکستانی ویمن کرکٹرز حوصلہ اور عزم کی بہترین مثال ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ثنامیر اپنی خداداد صلاحیتوں اوربہترین کارکردگی کی بدولت بہتر مقام پانے میں کامیاب ہوچکی ہیں، وہ ماضی میں ناخوشگوار اورتلخ یادوں اورحقیقتوں کا اعتراف کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فتوحات کے بعد ملنے والی پذیرائی سے اب والدین اپنی بیٹیوں کو اس طرزکی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر آمادہ نظر آتے ہیں، اور اس وقت پاکستان کو اسی روشن پہلوکی ضرورت بھی ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ملک میں خواتین کو کھیلوں میں ملنے والا مقام امید افزا اور انتہائی مثبت ہے، لیکن اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے مشکل اور کٹھن راہوں سے گزرنا پڑا ہے، پراعتماد لہجے والی ثنامیر کا مزید کہنا ہے کہ میں اپنی ٹیم کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرتی ہوں اورامید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف بھی کامیابی سمیٹ کرواپس وطن آئیں گی۔