ملکہ برطانیہ 2 نوجوان پاکستانیوں کو ینگ لیڈرز ایوارڈز سے نوازیں گی
زینب بی بی اور محمد عثمان کو دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا جائے گا
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 23 جون کو بکنگھم پیلس لندن میں 2 نوجوان پاکستانیوں زینب بی بی اور محمد عثمان خان کو ینگ لیڈرز ایوارڈز سے نوازیں گی۔
ملکہ برطانیہ نے اپنی کمیونیٹیز کے لیے کام اور دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے 26 سالہ زینب بی بی اور 27 سالہ محمد عثمان خان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 2016 کا ینگ لیڈرز ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن میں 5 روزہ تقریبات کے دوران دولت مشترکہ کے مختلف ملکوں سے جیتنے والے 45 خوش نصیبوں میں سے ملکہ کے ینگ لیڈرز کے طور پر زینب بی بی اور عثمان خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے، شاہی محل میں ایوارڈز حاصل کرنے سے قبل جیتنے والے نوجوان لیڈرز 10 ڈاوننگ اسٹریٹ، گلوبل سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل اور برطانوی کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔