سعودی عرب کی 19 یونیورسٹیاں 100 بہترین عرب یونیورسٹیوں میں شامل

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی عرب ممالک کی بہترین درسگاہ قرار دی گئی ہے

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی مسلسل دوسرے سال عرب ممالک میں پہلے نمبر پر رہی ہے فوٹو: فائل

کیو ایس ادارے کی جاری کردہ نئی درجہ بندی میں سعودی عرب کی 19 یونیورسٹیوں کو عرب ممالک کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔


سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی عرب ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور یہ دوسرا مسلسل سال ہے جس میں کنگ فہد یونیورسٹی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر لبنان کی امریکن یونیورسٹی رہی جبکہ سعودی عرب کی ہی کنگ سعود یونیورسٹی کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔
Load Next Story