افغانستان کے مختلف شہروں میں خودکش دھماکوں سے 22 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل میں سیکیورٹی گارڈز کی بس جب کہ بدخشاں میں بازار کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2016
خودکش حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے فوٹو:اے ایف پی 

افغانستان کے مختلف شہروں میں خودکش حملوں میں 14 غیرملکی سیکیورٹی گارڈز سمیت 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرق میں جلال آباد سے آنے والی مرکزی شاہراہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو ایک منی بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ منی بس میں نیپالی شہری سوار تھے جو کہ مختلف اہم عمارات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عاقوے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسرا حملہ بدخشاں میں ہوا جہاں موٹر سائیکل پر سوار بمبار نے خود کو ایک بازار میں اڑا دیا، واقعے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں