نیند کی کمی ذہنی و جسمانی صحت کی خرابی کا سبب

نیند کی کمی کے باعث انسان کئی نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوجاتاہے۔


Net News November 24, 2012
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد میں چڑچڑاپن پیدا ہونے کے ساتھ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی کم ہونے لگتی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی سے کئی جسمانی اور ذہنی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد میں چڑچڑاپن پیدا ہونے کے ساتھ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی کم ہونے لگتی ہیں ۔ماہرین نے بتایا کہ نیند کی کمی کے باعث انسان کئی نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوجاتاہے ۔ان کی جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔حالیہ سا ئنسی تحقیق کے مطا بق نیند کی کمی یا دداشت پر اثر انداز ہو تی ہے اور بہتر حا فظے کے لیے نیند پو ری کر نا نہایت اہم ہے ۔

امریکا میں کی گئی اس تحقیق کے مطا بق اسکو ل جانے والے وہ بچے جو رات کی نیندلیتے ہیں وہ اسکول میں زیا دہ تیزی سے اپنا سبق یا د کر لیتے ہیں ۔ ما ہرین کا یہ بھی کہنا ہے رات میں مکمل نیند لینے سے نہ صرف اگلے دن دما غ تر و تازہ ہوتا ہے بلکہ جب کہ نیند کے دوران دما غ میں اسی سبق کو دہرانے کا عمل بھی جا ری رہتا ہے اور یو ں اسی دن کا سبق بہتر طور پر ذہن نشین بھی ہو جا تا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں