پاناما لیکس پر حزب اختلاف کی جماعتوں کا قومی سطح کی بحث کرانے پرغور

اعتزازاحسن آج اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو ٹی او آرز کے حوالے سے حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

اعتزازاحسن آج اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو ٹی او آرز کے حوالے سے حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاناما لیکس کی تحقیقات کےلئے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس معاملے پر قومی سطح کی بحث کرانے پر غور شروع کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس سینیٹر اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر آج ہوگا جس کے بعد اعتزاز احسن اور دیگر رہنما 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومتی پراپیگنڈے کے تدارک کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ بعض جماعتوں نے ٹی او آرز پر قومی سطح کی بحث کرانے کی تجویز دی تاہم حزب اختلاف کا پاناما لیکس تحقیقات کے لئے رائے عامہ کو متحرک کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے 8 اجلاسوں کے بعد ضروری ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیا جائے اس حوالے سے اعتزاز احسن اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو ٹی او آرز کے حوالے سے حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کریں گے۔
Load Next Story