پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہیں چوہدری نثار

بھارتی وزیر خارجہ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہیں تو پہلیوں میں بات نہ کریں، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 20, 2016
بھارتی وزیر خارجہ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہیں تو پہلیوں میں بات نہ کریں، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہیں اور ان انتہا پسند تنظیموں سے بھارتی حکومت کے تعلقات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان حیران کن ہے، بھارتی وزیر خارجہ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہیں تو پہلیوں میں بات نہ کریں وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں حائل طاقتوں کا کھل کر بتائیں جب کہ بھارت سنجیدہ ہے تو اس نے مذاکرات کے دروازے کیوں بند کررکھے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہیں اور ان تنظیموں کے بھارتی حکومت سے تعلقات اور اثرورسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا کسی ملک کے سربراہ سے تعلق ملکی مفاد میں ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کا ویڈیو بیان جاری ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ سندھ حکومت کو ملزمان کی ویڈیو لیک ہونے پر خط لکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں