میری گھڑی 50 لاکھ کی ہو تو جمشید دستی اسے فروخت کرکے خیرات کردیں اسحاق ڈار

قرضوں پر واویلا  کرنے والا طبقہ دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک June 20, 2016
قرضوں پر واویلا  کرنے والا طبقہ دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، وزیر خزانہ، فوٹو؛ فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ جمشید دستی نے مجھ پر 50 لاکھ کی گھڑی پہننے کا الزام لگایا وہ میری گھڑی رکھ لیں اور اگر اس کے 50 ہزار بھی مل جائیں تو فروخت کرکے خیرات کردیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بیرونی قرضے کا حجم 38 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں 9 ہزار ارب روپے قرضوں میں اضافہ ہوا جب کہ قرضوں پر واویلا کرنے والا طبقہ دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مغرب کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا اور ہم قرضے نہ لے کیا اس منصوبے کو بند کردیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جمشید دستی نے مجھ پر 50 لاکھ کی گھڑی پہننے کا الزام لگا وہ میری گھڑی رکھ لیں اور اگر اس کے 50 ہزار بھی مل جائیں تو فروخت کرکے خیرات کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں