ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لاہور میں انعقاد کی تجویز پرغور

میچز 3 وینیوز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے اور باغ جناح گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔


Sports Reporter November 24, 2012
پی سی بی اور پنجاب حکومت کے ناخوشگوار تعلقات ایونٹ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ۔ فوٹو: فائل

قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لاہور میں انعقاد کی تجویز پر غور شروع ہو گیا۔ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث وہاں میچز کرانا انتہائی دشوار دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے مابین ناخوشگوار تعلقات لاہور میں بھی ایونٹ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنا چیلنج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی دورئہ بھارت کیلیے ٹیم سلیکشن کی خاطر اپنی نگاہیں قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ پر مرکوز کیے ہوئے ہے، مگر وینیوز کا حتمی فیصلہ نہیں ہو رہا، مقابلے کراچی میں2 سے10دسمبر تک کرانے کی اطلاعات ملیں مگر گزشتہ روزایونٹ کے کراچی سے منتقلی کی اطلاعات منظر عام پر آگئیں۔

اب اگر لاہور میں انعقاد کیا گیا تو میچز3 وینیوز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے اور باغ جناح گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے،کراچی میں مکمل سیکیورٹی پلان نہ ملنے کے سبب ایونٹ لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں بھی مقابلوں کا انعقاد آسان کام نہیں ہوگا، پی سی بی کے پنجاب حکومت کے ساتھ تعلقات ناخوشگوار ہونے کے بعد پریذیڈنٹ ٹرافی کے دو اور ایک انڈر 19میچ دیگر مقامات پر منتقل کیے جاچکے، ان حالات میں صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر سیکیورٹی انتظامات کرنا آسان نہیں ہوگا۔

قومی ٹوئنٹی20 ایونٹ 2 دسمبر سے شروع ہورہا ہے جبکہ اسی روز پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تحت پاک جاپان دوستی کپ فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کا بھی آغاز ہوگا، صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ اپنے ایونٹ کی سیکیورٹی پر ہوگی، ایسے میں کرکٹ بورڈ کو نجی سیکیورٹی کی خدمات حاصل کرنا پڑے گی جو خاصا مہنگا سودا ثابت ہوسکتا ہے، مسائل میں کمی کیلیے زیادہ میچز دن میں بھی کرائے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |