سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقے کے 3 پولنگ اسٹیشنز کا ریکادڑ نادرا کو بھجوانے کا حکم

میڈیا میں کیچڑ اچھالا جارہا ہے، وکیل خواجہ آصف، میڈیا ٹرائل سے کسی کو استثنا نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس


ویب ڈیسک June 20, 2016
میڈیا میں کیچڑ اچھالا جارہا ہے، وکیل ٰخواجہ آصف، میڈیا ٹرائل سے کسی کو استثنا نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس، فوٹو؛ فائل

QUETTA: سپریم كورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110سیالكوٹ كے انتخابی عذرداری كیس میں الیكشن كمیشن كو حلقے كے 3 پولنگ اسٹیشنز كا انتخابی مواد نادرا كو بھیجنے كا حكم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110سیالكوٹ كے انتخابی عذرداری كیس كی سماعت کی، دوران سماعت الیكشن كمیشن كے حكام نے عدالت كو بتایا كہ 26 پولنگ اسٹیشنز كا ریكارڈ مل گیا ہے جب كہ مزید 3 پولنگ اسٹیشنز كا ریكارڈ تلاش كرنے كے لیے ڈی جی كی سربراہی میں انكوائری كمیٹی تشكیل دے دی ہے۔

خواجہ آصف كے وكیل نے بتایا كہ ہم خود معاملے كو ختم كرنا چاہتے ہیں تاكہ كسی كو تكلیف نہ ہو جس پر چیف جسٹس نے كہا كہ آپ كے موكل تو عہدے كا مزہ لوٹ رہا ہے تكلیف تو مخالف امیدوار كو ہے۔ خواجہ آصف كے وكیل نے كہا كہ میڈیا میں بہت كیچڑ اچھالا جا رہا ہے، چیف جسٹس نے ریماركس دیئے كہ میڈیا ٹرائل تو آرڈر آف دی ڈے ہے جس سے كسی كو استثنا نہیں۔

دوران سماعت الیكشن كمیشن كا كہنا تھا كہ صوبائی اسمبلیوں كے تھیلوں میں سے ریكارڈ نكلا جسے نادرا كو بھیج دیا۔عدالت نے الیكشن كمیشن كو مزید 3 پولنگ اسٹیشنز كا انتخابی مواد ملتے ہی نادرا كو بھیجنے كی ہدایت كرتے ہوئے مقدمے كی مزید سماعت جولائی كے چوتھے ہفتے تك ملتوی كر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں