ہر صورت آئین اور جمہوری اداروں كی حفاظت كریں گے آصف زرداری

پیپلزپارٹی جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس كو كی قوتوں سے لڑ كر جمہوریت كو مستحكم كرے گی، سابق صدر


ویب ڈیسک June 20, 2016
پیپلزپارٹی جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس كو كی قوتوں سے لڑ كر جمہوریت كو مستحكم كرے گی، سابق صدر، فوٹو؛ فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت آئین اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرنی ہے اور جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس كو كی قوتوں سے لڑ كر جمہوریت كو مستحكم کریں گے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 63 ویں سالگرہ پر اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ مسلم دنیا كی پہلی خاتون وزیراعظم كی سالگرہ كے موقع پر یہ بات انتہائی تشویشناك ہے كہ مذہب كے نام پر خواتین كو دبایا جا رہا ہے اور كچھ لوگ توخواتین كے خلاف تشدد كی ترغیب بھی دے رہے ہیں جس کی پیپلزپارٹی مذمت كرتی ہے اورمذہب كے نام پر خواتین پر تشدد كو قطعی طور پر مسترد كرتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عوام شہید بینظیر بھٹو كے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عسكریت پسندوں اور انتہاپسندوں كے سامنے كھڑے ہو جائیں اور طاقت كے زور پر انہیں اپنے نظریات عوام پر مسلط كرنے كی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں آئین اور جمہوری اداروں كی حفاظت كرنی ہے، ہمیں شہید محترمہ کے آخری الفاظ یاد کرتے ہوئے انتہاپسندی اور ڈكٹیٹرشپ كے خلاف كھڑے ہوجانا چاہیے اور ملك سے غربت اور جہالت كا خاتمہ بھی كرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاكستان پیپلز پارٹی عسكریت پسندوں كے خلاف اپنی جنگ جاری ركھے گی اور جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس كو كی قوتوں سے لڑ كر جمہوریت كو مستحكم كرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں