حلیمہ قتل کیس ملزم رضوان کی 15 سمیں اور لڑکی کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ تھا پولیس

پولیس نے ملزم کے فون نمبرز اور فیس بک اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک June 20, 2016
ولیس نے ملزم کے فون نمبرز اور فیس بک اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

HARARE: حلیمہ قتل کیس ملزم رضوان 15 مختلف موبائل نمبرزاستعمال کرتا تھا اوراس نے لڑکی کا فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جب کہ ملزم شہریوں کو لڑکی کے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے جھانسہ دے کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حلیمہ قتل کیس میں مزید اہم ثبوت اکٹھے کر لیے جب کہ ملزم کے فون نمبرز اور فیس بک اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ملزم کے میسجز، فیس بک اکاؤنٹ اورکال ڈیٹا ریکارڈ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان روپوشی کے دوران اپنی بیوی سونیا کی سہیلی ثمینہ سے رابطے میں تھا اور مختلف معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں لگارہا جب کہ ملزم 15 مختلف موبائل نمبرزاستعمال کرتا تھا اوراس نے لڑکی کا فیس بک اکاؤنٹ بنا کر چیٹ روم بنارکھا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم شہریوں کو لڑکی کے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے جھانسہ دے کر بلیک میل کرتا تھا جب کہ شناختی کارڈ پر جعلی پتہ اور ویزٹنگ کارڈ پر نیپال کا نمبر دیا ہوا تھا۔

واضح رہےکہ حلیمہ قتل کیس میں ابھی تک 2 تفتیشی افسروں کو تبدیل کیا جاچکا ہے جب کہ پولیس نےملزم کے ریمانڈ میں بھی ابھی تک کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں