کوئی جماعت کراچی کو اسلحے سے پاک کرنا نہیں چاہتی

سیاستدانوں کے اپنے اہداف ہیں، انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، ناصر بلوچ


Numainda Express November 24, 2012
سیاستدانوں کے اپنے اہداف ہیں، انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، ناصر بلوچ فوٹو: فائل

مسلم لیگ قاف حیدرآباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت چاہے اس کا تعلق حکومتی اتحاد سے ہو یا پھر اپوزیشن سے وہ ملک بالخصوص کراچی کو ناجائز اسلحہ سے پاک نہیں کرنا چاہتی۔

کیونکہ ہر سیای جماعت کے اپنے اہداف اور مقاصد ہیں اور انہیں عوام کی جان و مال سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، جس کا مظاہرہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کراچی اور ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کی الگ الگ قرارداد پیش کرنے سے سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ خواہ کسی کے پاس ہو اسے سیاسی حیثیت سے قطع نظر نشان عبرت بنا دینا چاہیے، کیونکہ اس ملک کے عوام کا خون اتنا سستا نہیں ہے کہ اسے سیاسی مصلحت کا شکار بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔