کنری میں جرائم کی وارداتیں معمول بن گئیں پولیس خاموش
منشیات فروشی اور بھتہ وصولی سے شہری عدم تحفظ کا شکار، کارروائی کا مطالبہ
کنری شہر سمیت عمرکوٹ ضلع بھر میں چوری، رہزنی، ڈکیتی، منشیات فروشی اور بھتہ وصولی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری عدم تحفظ کاشکار سر شام گھروں سے نکلنا دشوار ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتوں کے باوجود پولیس نے مجرمانہ خاموشی اختیارکر رکھی ہے، پولیس افسران شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے بجائے شریف اور سادہ لوح افراد پر جرائم کے الزامات کر انہیں گرفتار کر لیتے ہیں اور ان سے مبینہ طور پر بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور رشوت نہ دینے والوں کا جھوٹے مقدمات میں چالان کردیا جاتا ہے۔
چند روز قبل کنُری امریکن چوک پر پولیس کی بھاری نفری و افسران کی موجودگی میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر شدید ہوائی فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف میڈیا میں خبریں آنے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی جس کے باعث عوامی حلقے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے جرائم پیشہ عناصر اور کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔