استحصالی قوتیں کراچی کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں متحدہ
دہشتگردی کی آڑ میں آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، زونل انچارج میر پور خاص
ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے خلاف ایک بار پر سازشوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے وسائل پرقابض استحصالی طبقہ موروثی سیاست کو فروغ دے کر غریب عوام کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منظم سازش کے تحت انھوں نے کراچی کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دہشت گردی کی آڑ میں کراچی میں ایک مرتبہ پھر ریاستی آپریشنکی راہ ہموار کی جا رہی ہے لیکن یہ بات جان لینی چاہیے کہ یہ 1992 نہیں، قائد تحریک کے چاہنے والے صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ کشمور ، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان میں موجود ہیں جو ان کے ایک حکم پر موروثی سیاست کو فروغ دینے والوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔