عید کیلیے بچوں کی شاپنگ جاری والدین کی جیبیں خالی کر ادیں

بچوں کے لیے خریداری کرناایک دن کاکام نہیں، ان کی شاپنگ چاندرات تک جاری رہتی ہے، والدین


انعم مشکور June 21, 2016
شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں بچوں کے ملبوسات کی خریداری کی جارہی ہے(فوٹو ایکسپریس)

عیدالفطرہویا عید قرباں بچوں کودونوں ہی عیدوں کابڑاشدت سے انتظار رہتا ہے اوروہ کئی دنوںتک اس کی تیاری میں مصروف رہتے ہیں ،پورارمضان ان کا کپڑوں، جوتوں، گھڑیوں، چشموں اوردیگرچیزوں کی خریداری میں گزر جاتا ہے۔

عیدالفطرکیلیے بچے والدین سے ضدکرکے اپنی پسندکے کپڑے بنواتے ہیں اوران کی شاپنگ چاندرات تک جاری رہتی ہے،حیدری مارکیٹ میں عیدکی خریداری کرنے والے والدین نے بتایاکہ عیدکے موقع پربڑوں کے مقابلے میں بچوں کے ملبوسات زیادہ بنائے جاتے ہیں اوران ملبوسات کی مناسبت سے جوتے ودیگراشیاکی خریداری کرناایک دن کاکام نہیں اسی لیے وہ رمضان کے دوسرے عشرے کے بعدسے روزانہ ہی افطارکے بعدکسی نہ کسی بازارکاچکر ضرور لگاتے ہیں تاکہ بچوں کے لیے اچھے سے اچھے کپڑے اور جوتے تلاش کیے جاسکیں۔

انھوں نے بتایاکہ عیدکی تیاریوں میں مصروف بچوں کی فرمائشوں کی لسٹ لمبی ہونے کے سبب بازاروں میں بچوں کے ملبوسات اور جوتے کی دکانوں پرگاہکوں کارش ان دنوں سب سے زیادہ ہے جس سیعیدکے لیے بچوں کے جوش وخروش کااندازہ لگایاجاسکتاہے،دکانداروں کاکہناہے کہ عیدالفطرکے موقع پربچوں نے اپنے والدین کی جیبیں خالی کرادی ہیں ،رواں سالزیادہ تروالدین بچوں کے لیے شلوارقمیض کے علاوہمشہورکارٹون والے ملبوسات خریدرہے ہیں جبکہ والدین کے ہمراہ خریداری کے لیے آنے والے بچے بھی باہر سے برآمد شدہبرانڈڈ کے ملبوسات زیادہ پسندکررہے ہیں۔ ان کے بیٹے نے انٹر نیٹ پرکئی روز قبل ہی معروف برانڈکاکرتا شلوارپسندکیا تھا اوروہ اسی کی خریداری کے لیے بازارآئے ہیں،بچوں کے لیے خریداری کرنے والے دیگر والدین کے مطابق بچے عیدکی تیاری کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں اورڈزائنرکرتاشلوار کے سا تھ ساتھ کارٹون والے پینٹ شرٹس شوق سے خرید رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف بازاروں میں بچوں کے لیے تیار ملبوسات اورفٹ ویئرز کی دیدہ زیب ورائٹی متعارف کروادی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ امسال عیدکی تیاریوں میں مصروف چھوٹے بچے دیدہ زیب ڈیزائن والے کرتے اورشلوارکوزیادہ پسند کررہے ہیں، طارق روڈ پراپنی فیملی کے ہمراہ خریداری کرنے والے جایداقبال نے بتایا کہان کے بیٹے نے انٹر نیٹ پرکئی روز قبل ہی معروف برانڈکاکرتا شلوارپسندکیا تھا اوروہ اسی کی خریداری کے لیے بازارآئے ہیں،بچوںکے لیے خریداری کرنے والے دیگر والدین کے مطابق بچے عیدکی تیاری کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں اورڈزائنرکرتاشلوار کے سا تھ ساتھ کارٹون والے پینٹ شرٹس شوق سے خرید رہے ہیں۔

ڈپارٹمنٹل اسٹورزاور معروف برانڈ کی جانب سے بچیوں کیلیے ٹائٹس کے ساتھ ٹی شرٹس، جینز ٹی شرٹس اور ٹراؤزرکی وسیع رینج بھی رکھی گئی ہے، بازاروں میں بچیوں کے لیے خوبصورت فراکیں بھی فروخت کی جارہی ہیں، جس میں سفید، گلابی، سرخ رنگ کی سلک اور نیٹ سے بنی ہوئی درآمدی اورمقامی سطح پر تیار کردہ فراکیں شامل ہیں،نمائندہ ایکسپریس کو والدین نے بتایا کہ عید کے پہلے دن تو چھوٹی بچیاں روایتی شلوار قمیض پہنیں ہیں ، دوسرے اور تیسرے دن کیلیے جینس ٹی شرٹ اور فراکیں خریدی ہیں، بازار میں دستیاب چین اور تھائی لینڈ کی درآمدی ملبوسات کی قیمت 1500سے 2500 تک جبکہ مختلف ڈزائن کی فراکیں 2500سے 5000 تک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

حیدری بازار، طارق روڈ، بہادرآباد، صدر بوہری بازار، گل پلازہ، میریٹ روڈ، ہارون شاپنگ سینٹر نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن پاکستان مارکیٹ، پاپوش کی تاج بابا مارکیٹ، لانڈھی بازاراورلیاقت آبادکے بازاروں میں بچوں کے ملبوسات کی دکانوں پران دنوں بہت رش ہے جس کی ایک اہم وجہ دکانوں کی عیدکے حوالے سے خصوصی سجاوٹ بھی ہے،بہت سی مشہور دکانوں پربچوں کے ملبوسات پررعایتی سیل بھی لگائی گئی ہے، شہر کے چھوٹے بڑے تمام بازاروں میں بچوں کے ملبوسات کی دکانوں پر گاہکوں کا رش روزبروز بڑھتا جارہا ہے، جس کی اہم وجہ بچوں کی دکانوں کی سجاوٹ ہے، بچوں کے ملبوسات کی دکانوںکوخوبصورت لائٹوں اور کارٹونز سے سجایا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں