پاکستان اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائے ایشیائی بینک

پاکستان کی موجودہ شرح نمو بہت کم ہے، نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بینک


Irshad Ansari June 21, 2016
بھاشا ڈیم کیلیے فنڈز کی فراہمی کاجائزہ لے رہے ہیں،نائب صدر وینسئی زیانگ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینسئی زیانگ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اکٹھے مل کر کام کرنے کیلیے واضح روڈ میپ چاہتا ہے پاکستان کی حکومت اگلے 2 سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم 10ارب امریکی ڈالر مالیت کا بڑا منصوبہ ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے کیلیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لے رہا ہے۔

وینسئی زیانگ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ شرح نمو بہت کم ہے اور پاکستان کو اقتصادی شرح نمو 7 فیصد فیصد تک لے جانے کیلیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے صرف پاکستان اور چین کو فائدہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں