مٹھی کے شہری ایک سال سے پینے کے پانی سے محروم
2011 کے سیلاب میں پائپ لائن ٹوٹ گئی، حکومتی نااہلی کے باعث مرمت نہ ہوسکی۔
ضلع تھرپارکر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈیپلو سے ملحقہ 50 سے زائد دیہات کے 60 ہزار سے زائد عوام کے لیے رن شاخ سے ڈیپلونک پینے کے پانی کی پائپ لائن گزشتہ ایک سال سے ناکارہ ہوچکی ہے۔
2011 میں سیلاب کے باعث پائپ لائن 2 جگہ سے ٹوٹ گئی تھی جو تاحال ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کی باعث مرمت نہیں ہوسکی، سابقہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں 28 کروڑ روپے کی مالیت سے یہ لائن بچھائی گئی تھی جس سے ڈیپلو شہر اور نواحی دیہات کے عوام پینے کا پانی حاصل کرتے تھے۔