پرناب مکھرجی انڈیا کے 13ویں صدر منتخب

مکھرجی صدر کے طور پر 25 جولائی، 2012 کو حلف لیں گے

مکھرجی جنہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اب صدر کے طور پر 25 جولائی، 2012 کو حلف لیں گے۔ فوٹو رائٹرز

طاقتور سیاستدان پرناب مکھرجی آج بھارت کے 13ویں صدر منتخب منتخب ہوگئے ہیں

مکھرجی جنہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ 25 جولائی، 2012 کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پرناب مکھرجی کے صدر منتخب ہونے پر دہلی، پٹنہ، کولکتہ، بیربھوم، بھوپال اوراحمد آباد سمیت مختلف بھارتی شہروں میں جشن کا سماں ہے۔


حکمران اتحاد کانگریس قیادت کے امیدوار مکھرجی ایک معزز شخصیت کے حامل ہیں، وہ ریاست کے سربراہ کے طور پر 2014 کے انتخابات کے بعد بھارتی حکومت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وہ اپنے حریف سابق پارلیمانی اسپیکرپی اے سنگما کے مقابلے میں کہیں زیادہ حمایت حاصل کرچکے ہیں۔

بےشمار دہائیاں گزرنے کے باوجود مکھرجی کانگریس پارٹی کے سب سے بڑے رہنما اور سیاسی سپیکٹرم کے لیے قابل احترام کے قابل ہیں۔

ان کے بے پناہ مہارت کا اندازہ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے
Load Next Story