اردن میں شام کی سرحد کے قریب بم دھماکے میں 6 فوجی ہلاک 14 زخمی

کارمیں سوارخودکش بمبارنے خود کو اردن کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔


ویب ڈیسک June 21, 2016
اردن میں 14 لاکھ شامی پناہ گزین آباد ہیں۔ فوٹو: رائیٹرز

KARACHI: اردن میں شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اردن میں شام کی سرحد سے ملحقہ ضلع رکبان میں واقع مہاجرین کیمپ کے ساتھ ایک فوجی چوکی کے قریب کارمیں سوارخودکش حملہ آورنے گاڑی کوبارودی مواد سے اڑا دیا۔ واقعے میں اردن کے 6 فوجی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اردن دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شام سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ مہاجرین نے پناہ اختیارکررکھی ہے، اردن کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں 14 لاکھ شامی پناہ گزین آباد ہیں جن میں صرف 6 لاکھ 30 افراد ہی اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں