افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے

مسافر بسوں سے شناخت کرنے کے بعد لوگوں کو یرغمال بنانے کی کارروائی ہمارے تفتیشی آپریشن کا حصہ ہے، افغان طالبان


ویب ڈیسک June 21, 2016
چند ہفتوں کے دوران طالبان کی جانب سے مسافروں کے اغوا کا تیسرا بڑا واقعہ ہے : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: افغان صوبے ہلمند میں طالبان نے مختلف بسوں میں سوار 25 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان طالبان نے ہرات اور قندھار کے درمیان چلنے والی 3 بسوں کو روکا، ان بسوں میں 100 سے زائد افراد سوار تھے طالبان نے شناخت کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افراد کو بس سے اتار کر یرغمال بنالیا تاہم بعد میں طالبان نے خواتین اور بچوں کو رہا کردیا جب کہ دیگر 25 مغویوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

طالبان کے مقامی ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے ان کی تنظیم کا ہاتھ ہے اور یہ ہمارے تفتیشی آپریشن کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں کے دوران طالبان کی جانب سے مسافروں کے اغوا کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2 جون کو قندوز میں کابل سے بدخشاں جانے والی چار بسوں کو روک کر 35 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ جبکہ 30 مئی کو بھی اسی صوبے میں طالبان نے مسافر بسوں سے 200 افراد کو اغوا کرکے 17 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں