لاس ویگاس میں برطانوی شہری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش
کیلیفورنیا سے لاس ویگاس صرف اس وجہ سے آیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرسکوں،ملزم کا اعترافی بیان
برطانوی شہری نے امریکی صدارتی امیدوار کی متنازعہ شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ لاس ویگاس میں انتخابی ریلی میں شریک تھے کہ مائیکل اسٹیون اسٹینفرڈ نامی برطانوی شہری نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ ٹرمپ کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے اور اسی دوران اس نے اس کی پشت پر لگے ہولسٹر سے گن نکالنے کی کوشش کی لیکن اہلکار نے اسے فوری قابو کرلیا ۔
مائیکل اسٹیون اسٹینفرڈ کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سے استدعا کی گئی کہ اسٹینفرڈ معاشرے کے لیے خطرہ ہے اس لئے اسے ضمانت نہ دی جائے جس پر عدالت نے ملزم کا 5 جولائی تک ریمانڈ دیدیا۔
اسٹیون اسٹینفرڈ نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کیلیفورنیا سے لاس ویگاس صرف اس وجہ سے آیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرسکے اور اس نے فائرنگ کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔ اسٹینفرڈ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو جاتا تو فینکس میں ہونے والے ٹرمپ کے اگلے جلسے میں دوبارہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کرتا، جس کے لیے اس نے پہلے ہی سے ٹکٹ خرید رکھا تھا۔
دوسری جانب برطانوی دفترِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ لاس ویگاس میں برطانوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے اورہم اسے قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔