وزیراعظم کا اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس بازیابی کیلیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کی بازیابی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، وزیراعظم

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کی بازیابی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کو وزارت داخلہ اور دیگر اداروں نے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بازیابی کےلیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن سے لاپتا ہوئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق اویس شاہ کو سفید رنگ کی کار میں سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہوگئے اور گاڑی پر ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔
Load Next Story