آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے رابطے اور نیٹ ورک توڑ دیا سربراہ پاک فوج

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کے خلاف مؤثر کامیابی کے لیے سب کو توجہ دینا ہوگا، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک June 21, 2016
دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کے خلاف مؤثر کامیابی کے لیے سب کو توجہ دینا ہوگا، جنرل راحیل شریف، فوٹو؛ فائل

TEL AVIV: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے فاٹا کا علاقہ سرحدوں تک کلیئر کرکے دہشت گردوں کے رابطے اور نیٹ ورک توڑ دیا اور آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے قریب ہیں۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزیر دفاع اور جرمن وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور جرمنی نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برلن میں معروف تھنک ٹینک کوئبر فاونڈیشن کے سیشن میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے مکمل کرنے کے قریب ہیں، آپریشن سے فاٹا کا علاقہ سرحدوں تک کلیئر کردیا ہے اور دہشت گردوں کے رابطے اور نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا۔



پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کسی بھی قوم سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور مؤثر کامیابی کے لیے سب کو توجہ دینا ہوگی جب کہ اس اہم مرحلے پر بین الاقوامی حمایت اور پاکستان کے موقف کو زیادہ بہتر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں