وہ ٹی او آرز جن سے انتقام کی بو آئے قبول نہیں پرویز رشید
عمران خان ، طاہر القادری اور اعتزاز احسن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ، طاہر القادری ، اعتزاز احسن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں جب کہ ایسے ٹی او آرز جن سے انتقام کی بو آتی ہو وہ قبول نہیں ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی گیدڑ بھپکی 2013 سے سنتا آرہا ہوں جب کہ عمران خان کے جمع کیے گئے چندے پر ہمیں شک ہے کیونکہ انہوں نے شوکت خانم کا چندہ غلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، طاہر القادری اور اعتزاز احسن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں جب کہ ایسے ٹی او آرز جن سے انتقام کی بو آتی ہو وہ قوم کو قبول نہیں ہیں، ٹی او آرز بنانے والوں کو کہتا ہوں کہ نواز شریف کے منصوبوں میں سے کسی ایک کا نام لیں اور خود چھان بین کرکے اس میں ایک روپے کی خیانت ثابت کرکے دکھائیں۔
پرویز رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو 5 سال میثاق جمہوریت سے ملے ہیں ورنہ اس سے پہلے بلاول کی والدہ کو 20 مہینے بھی حکومت نہیں کرنے دی گئی جب کہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ 5 سال تک بلاول بھٹو کے والد نے حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدلنے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے دو ملاقاتیں ہوئیں جس میں انیں چاق و چوبند دیکھا، وزیراعظم عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ وطن میں منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں نے وزیراعظم کو صحت اور زندگی بخشی ہے، ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے جب کہ وہ اب قومی سلامتی،ا قصادی اورحکومتی معاملات میں ہدایات دے رہے ہیں۔