بھاشا ڈیم پرمذاکرات آئندہ ماہ ہونگےامریکی سفیر

امریکاتوانائی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،رچرڈاولسن


Numainda Express November 24, 2012
امریکاتوانائی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،رچرڈاولسن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہاہے کہ امریکا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

دیامیربھاشاڈیم ایک اھم منصوبہ ہے جس پردونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ماہ واشنگٹن میں مذاکرات ہونگے،انھوں نے ان خیالات کااظہارپانی وبجلی کے وفاقی وزیرچوہدری احمدمختارسے ملاقات کے دوران کیا۔ احمد مختارنیتوانائی کے شعبے میںامریکی تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتریپیداہوگی۔انھوں نے امریکی سفیرکوملک میںتوانائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انھوںنے امریکی سفیر کوبتایاکہ حکومت بجلی کی بچت کیلیے تین کڑورانرجی سیوربلب دینے اورچوری کے خاتمے کیلیے اسمارٹ میٹر نصب کررہی ہیں جبکہ کوئلے سے بجلی پیداکرنے پر توجہ دی جارہی ہے.

امریکی سفیرنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہیگا،امریکاپہلے ہی مختلف منصوبوں میںتعاون کررہا ہے جن میںتربیلااورمنگلاڈیم پاورہاوس کی اپ گریڈیشن، گدو تھرمل، مظفرگڑھ بجلی گھروںکی بحالی اورگومل زام اورست پارہ ڈیم کی تکمیل شامل ہے،ان منصوبوںسے 9سومیگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |