محنت کشوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے قمر کائرہ

حکومتی اقدامات کے باعث دیہی معیشت میں بہتری آئی، مزید اقدامات کرینگے، وزیراطلاعات


APP November 24, 2012
فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں دیہی معیشت میں ترقی ہوئی اور کاشتکاروں کیلیے حالات کار میں بہتری آئی ہے.

محنت کشوں اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت اس ضمن میں کوششیں جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو زرعی ترقیاتی بینک کے دورہ کے موقع پر بینک کے صدر احسان الحق اور ایمپلائز یونین کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ زیڈ ٹی بی ایل ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار اداکررہا ہے.

پیپلز پارٹی کی قیادت میں جمہوری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد زرعی شعبے کی ترقی کیلیے گندم کی امدادی قیمت کو بہتر بنا کر کاشتکاروں کو معاشی طور پر طاقتور بنایا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مزدور دوست صنعتی تعلقات کمیشن کا قانون تشکیل دیا گیا اور آئندہ بھی حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلیے اپنے اقدامات کو مزید سرگرمی سے آگے بڑھائے گی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |