فلم ’مالک‘ کے بعد ’بلائنڈ لو‘ بھی ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

مخصوص حربے اختیار کرکے فلم کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، فلم پروڈیوسر


ویب ڈیسک June 22, 2016
مخصوص حربے اختیار کرکے فلم کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، فلم پروڈیوسر - فوٹو: فائل

لاہور: فلم 'مالک' کے بعد پاکستان کی ایک اور فلم 'بلائنڈ لو' بھی ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے.

رواں سال عیدالفطر پر 2 پاکستانی فلموں 'سوال سوا سات سو کروڑ ڈالر کا' اور 'بلائنڈ لو' کی ریلیزکی تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن فلم 'مالک' کی طرح 'بلائنڈ لو' کے ساتھ بھی چوہے بلی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ 'بلائنڈ لو' کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد فلم کے ڈیجیٹل پرنٹ بنکاک کے لیبارٹری سے دھل کر ہارڈ ڈسک کی شکل میں واپس پاکستان پہنچے تو کسٹم حکام نے این او سی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل ہارڈ ڈسک کی حوالگی سے انکار کردیا۔

اس سلسلے میں فلم پرڈیوسر کامران چوہدری نے جب منسٹری آف کامرس سے رجوع کیا گیا تو انہیں وہ قوانین گنوائے گئے جو دوسرے ملکوں کی فلموں کے لیے مخصوص ہیں جب کہ کامران چوہدری کا کہنا تھا کہ مخصوص حربے اختیار کرکے فلم کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ہدایت کار فیصل بخاری نے دی ہیں جب کہ کاسٹ میں یاسر شاہ اور نمرہ خان کےعلاوہ متیرہ بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |