لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک June 22, 2016
پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: اقبال ٹاؤن كے علاقے میں نامعلوم افراد كی فائرنگ سے پولیس اہلكار زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس لائن میں تعینات اہلکارعمران بشیر اقبال ٹاون كے علاقہ بیكھے وال چوك سے گزر رہا تھا كہ اشارے پر اس كی موٹرسائیكل سوار 2 افراد سے تلخ كلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے فائرنگ كردی اور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ سے اقبال زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اقبال بشیر کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں