حکومت کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیںچیئرمین اوگرا

فیصلہ قانون کے مطابق کرینگے ،سعید احمد،لاگت اور منافع دیکھ کرکیا جائے، ایسوسی ایشن


Numainda Express November 24, 2012
لاہور میںسی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی سماعت ،قیمتوں کے تین آپشنز پیش فوٹو: فائل

چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں ۔

سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ہونیوالی عوامی سماعت کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے اور اسکی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ گیس سستی ہو ۔ سی این جی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر چیئرمین اوگرا سعید احمد خان ، غیاث عبد اللہ پراچہ ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے حکام ، عام صارفین، سی این جی مالکان ،ٹرانسپورٹرز اور وکلانے شرکت کی ۔

سماعت کے دوران سی این جی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ ہماری پیداوار ی لاگت اور منافع کو دیکھا جائے جو معیشت کا اصولی قانون ہے اس پر عمل کیا جائے ۔ سماعت کے دوران سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے تین آپشنز دیے ۔پہلے آپشن کے مطابق ریجن 1میں 48.15ریجن 2میں 46.80 ،دوسرے آپشن کے مطابق ریجن 1 میں 69.79 ریجن 2 میں 66.63 اور تیسرے آپشن کے مطابق ریجن1 میں73.47اور ریجن 2 میں70روپے مقرر کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں