فیصل آباد میں غیرت کے نام پربیٹے کے ہاتھوں باپ اور بہن قتل
چک جھمرہ کے رہائشی رضوان نے اپنے سوتیلے باپ اور سگی بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا
چک جمھرہ میں بیٹے نے غیرت کے نام پر باپ اور ایک بہن کو قتل جب کہ دوسری کو شدید زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں رضوان نامی شخص نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے اپنے 50 سالہ سوتیلے باپ اقبال اور 30 سالہ بہن سمیرا کو قتل کر دیا جب کہ دوسری بہن سائرہ کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔