ملک کی پہلی ای عدالت نے کام شروع کردیا

ای عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اورنیب کاقانون گواہان کےآن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے،جسٹس سہیل ناصر


ویب ڈیسک June 22, 2016
ای عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اورنیب کاقانون گواہان کےآن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے،جسٹس سہیل ناصر۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ملک کی پہلی "ای" عدالت نے کام شروع کردیا جس کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک موجود گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ سکھر، کراچی اور ہری پور سے 4 گواہان کے اسکائپ کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فرد جرم عائد کردی۔

"ای" عدالت کے جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ "ای" عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہان کے آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ دنیا بھر میں گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کے اندرون اور بیرون ملک سے بغیروقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جاسکیں گے اور بیمار اور معذور گواہان کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |