مادھوری نئی فلم میں عالیہ بھٹ کی ماں بنیں گی

’’شدت‘‘ کی کہانی ماں بیٹی کے مضبوط رشتے اور محبت کے گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک June 22, 2016
فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورعالیہ بھٹ کے علاوہ اداکار ورن دھون اور ارجن کپور بھی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ جو کچھ عرصے قبل تک ماں کا کردار ادا کرنے کی حامی نہیں بھرتی تھیں لیکن اب وہ نئی آنے والی فلم میں عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کر نے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 3 دہائیوں تک راج کرنے والی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اب ہدایت کار"ابھیشیک ورمن" کی نئی آنے والی فلم "شدت" میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں کا کردارکرتی نظر آئیں گی۔ ہدایت کار کی جانب سے فلم کا پہلے نام "کلنک" رکھا گیا تھا جو بعد میں تبدیل کردیا گیا۔ فلم کو کرن جوہراور ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے۔

"شدت" کی کہانی ماں بیٹی کے مضبوط رشتے کے ساتھ ساتھ محبت پر بھی مبنی ہے جہاں ارجن کپور، ورون دھون اورعالیہ کی محبت میں دراڑ ڈالتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل مادھوری ڈکشٹ کو فلم میں جب سونم کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے کی آفر ملی تھی تو انہوں نے فلم کرنے سے ہی انکارکردیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ مداح ابھی انہیں ماں کے کردار کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |